اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن دو دوکانیں سیل،بیکرز میرج ہالز کی چیکنگ
دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ شہر کے میرج ہالز کا دورہ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ون ڈش کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی اور صفائی کے عمل کو دیکھا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میرج ہالز کا دورہ کیا اور ون ڈش کی چیکنگ کی ۔تمام میرج ہالز میں ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد ہو رہا تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے میرج ہالز مالکان کی جانب سے ون ڈش پر عمل درآمدپر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں تاکید کی کہ ون ڈش پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے اور اس میں تواتر سے جاری رکھا جائے ۔صفائی کے نظام کو چیک کیا گیا جو بہتر تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے منگلا روڈ پر بیکرز کو چیک کیا صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر رکھنے اور ایکسپائریز کو چیک کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چکن بیف شاپ کا وزٹ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ۔گوشت معیاری فروخت کرنے اور لاغر کمزور جانور کا گوشت ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی جانب سے اقدامات کو سراہا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ہمراہ انکروچمنٹ انسپکٹر محمد عدیل منگلا روڈ کا دورہ کیا اور تجاوزات پر متعدد دوکانداروں کا سامان ضبط جب کہ دو دوکانوں کو سیل کیا گیا ۔