ایس ایچ او تھانہ سول لائن پولیس چوہدری عمران کی دی بنگ کاروائی ہنی ٹریپ گینگ کی سرغنہ نائلہ خاتون ساتھی عیشاء سدرہ سمیت گرفتار
گینگ کا سرغنہ قیصر مفرور گرفتاری کے لیے چھاپے جاری
جہلم۔(ملک فدا حسین اعوان )ایس ایچ او تھانہ سول لائن پولیس چوہدری عمران کی دی بنگ کاروائی ہنی ٹریپ گینگ کی سرغنہ نائلہ خاتون ساتھی عیشاء سدرہ سمیت گرفتار ۔بڑی مقدار میں منشیات برامد۔ شہریوں کو ٹریپ کر کے ویڈیو بنانا اور بلیک کر کے لاکھوں روپے ہتھیانا طریقہ واردات تھا ۔یاد رہے اس کیس میں دو پولیس ملازمین سمیت تین ملزمان پہلے ہی جیل جاچکے ہیں اس گینگ کا سرغنہ قیصر مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق ہنی ٹریپ مقدمات میں تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کیا جس میں دو پولیس ملازمین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا اور گینگ کی دو خواتین اور ایک پولیس ایک ملازم سمیت دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگے تھے ۔۔فرار ہونے والی دو خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق دونوں خواتین سے مجموعی طور پرطور پر اڑھائی کلو سے زائد منشیات برامد ہوئی ہے پولیس کا کہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار یونے والی ملزمہ نائلہ زوجہ قیصر جو ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائینڈ ہیں کافی عرصہ سے لوگوں کو بلیک میل کر رہے ہیں ااس گینگ کا ٹارگٹ ۔بیوروکریٹس۔اوورسیز پاکستانی اور بزنس مین ہوتے ہیں عیشاء عرف سدرہ نامی لڑکی کے زریعے ٹریپ کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا جاتا ہے شہری کی درخواست پر پولیس تھانہ سول لائن ان ایکشن ہوئی اور ان کی گرفتاریاں عمل میں آئی جبکہ دو خواتین نائلہ اور عیشاء عرف سدرہ کو بھی گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا۔ جن سے بھاری مقدار میں منشیات برامد ہوئی _ہولیس کی اس بڑی کاروائی پر شہریوں نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ایس ایچ او سول لائن اورچوہدری عمران اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اس گینگ کے سرغنہ قیصر کی گرفتاری کے لیے پولیس کوشاں ہے ۔