کمرشل عمارتوں کی منظوری میں قانون و ضابطے کی پابندی ضروری ہے شہر کے ماسٹر پلان کو جلد حتمی شکل دیں گے

جہلم(ملک فدا حسین اعوان ) کمرشل عمارتوں کی منظوری میں قانون و ضابطے کی پابندی ضروری ہے شہر کے ماسٹر پلان کو جلد حتمی شکل دیں گے ماسٹر پلان میں پارکنگ ، سیوریج سسٹم، ایمرجنسی راستوں کی تخصیص کے معاملے میں بالکل رعایت نہیں برتی جائے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں کہی ۔ اجلاس میں ورلڈ بینک، نیسپاک ، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل کے افسران اور میونسپل آفیسر پلاننگ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شہر کے ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد شہر کے اندر متعدد کمرشل عمارتوں کی منظوری ، لینڈ کنورژن کے کیس پیش کئے گئے ۔ جن میں سے قانون و ضوابط پورے کرنے والی عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ ڈی سی جہلم نے لینڈ یوز کنورژن کیسز کی بقایا جات کو ایک ہفتہ میں کلیئر کرنے کی ہدایت بھی کی