غازیوں شہیدوں کی دھرتی جہلم کا ایک اور سپوت میجر محمد حسیب مادر وطن پر قربان

0

 

 

جہلم ( اقبال خان +نبیل حسن )غازیوں شہیدوں کی دھرتی جہلم کا ایک اور سپوت میجر محمد حسیب مادر وطن پر قربان ہو گیا آپ کا تعلق پنیالہ داخلی دانی دہرہ سے ہے ۔

آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی بم کی زد میں آئی، آئی ایس پی آر

دھماکے میں جہلم کا 28 سالہ میجر حسیب اور بارکھان کا 38 سالہ حوالدار نور احمد شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
*بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،دو اہلکار شہید*
کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیاجبکہ دیسی ساختہ بارودی مواد سے دھماکہ میں میجر سمیت دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد معصوم افراد کو نشانہ بنانے کے لیے ایک جگہ پرموجود ہیں، میجر محمد حسیب کی قیادت میں فوری طور پر سیکیورٹی فورسز کو کارروائی کیلئے بھیجا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، کاروائی کے نتیجے میں 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

آپریشن کے دوران قیادت کرنے والی گاڑی پر دیسی ساختہ بارودی مواد سے دھماکہ کیا گیا ،دھماکے کے نتیجے میں میجر محمد حسیب قیادت کرتے ہوئے جامع شہادت نوش کر گئے جبکہ حوالدار نور احمد بھی واقعہ میں شہید ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.