ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام سنٹرل اسٹیشن جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈینیشن) جہلم حافظ زنیر یونس نے کی۔
سڑک حادثات میں چلے گئے یا زخمی ہو گئے ہم ان کو نہیں بھولے ... اسی لئے سڑک حادثات کا شکار ہونے والوں کے عالمی دن کے موقع پر قیمتی انسانی جانیں بچانے کی عملی آگاہی و جانے والوں کو یاد اور دعا کی گئی

جہلم ( اقبال خان )سڑک حادثات میں بچھڑنے و زخمی ہونے والوں کی یاد کا عالمی دن ضلع جہلم
جو سڑک حادثات میں چلے گئے یا زخمی ہو گئے ہم ان کو نہیں بھولے … اسی لئے سڑک حادثات کا شکار ہونے والوں کے عالمی دن کے موقع پر قیمتی انسانی جانیں بچانے کی عملی آگاہی و جانے والوں کو یاد اور دعا کی گئی ۔
ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام سنٹرل اسٹیشن جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈینیشن) جہلم حافظ زنیر یونس نے کی۔
سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد ، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، صدریوتھ اسمبلی عبدالغفور چوہان ،نمائندہ ٹریفک پولیس جہلم،ریسکیورز اور ریسکیو سکاؤٹس نے شرکت کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈینیشن) جہلم حافظ زنیر یونس نے سڑک حادثات میں بچاؤ ، روڈ سیفٹی میں شامل عوامل نیز ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑیوں کی فٹنس کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے روڈ سیفٹی کی اہمیت اور جہلم میں پیش آنے والے حادثات بالخصوص جی روڈ کے حادثات کے متعلق بریفنگ دی۔ نیز دھند کے موسم میں احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے اور بالخصوص ٹریکٹر ٹرالیز میں بیک لائٹ کے استعمال کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے کہا کہ جو غلطی یا تکلیف ہم دیکھ رہے ہیں ہم نہیں چاہتے کوئی اور دیکھے انہوں کو بتایا کہ لوگ شائد نہ سوچتے ہوں لیکن خدا نخواستہ ان کے والدین کے لئے یہ تکلیف ناقابل برداشت ہو گی ۔
بعد ازاں ٹریفک حادثات میں جانے والوں کی دعائے مغفرت و زخمیوں کی صحت یابی کی اجتماعی دعا کی گئی ۔ ۔
اس سیمینار کے بعد اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈینیشن) جہلم حافظ زنیر یونس کی سربراہی میں ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے ریفلیکٹنگ سٹیکرز بھی لگائے گئے اور آگاہی بھی دی گئی۔