روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں اور جرمانوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی تاجروں اور پرائس مجسٹریٹس سے ملاقات

0

 

 

 

جہلم (اقبال خان ) روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں اور جرمانوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی تاجروں اور پرائس مجسٹریٹس سے ملاقات ، تاجروں کے تحفظات سنے ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے انجمن تاجران کے ممبران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے ملاقات کی تاجروں نے پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے دوکانوں کو سیل کرنے ، جرمانے کرنے پر اپنے تحفظات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جبکہ پرائس مجسٹریٹس نے مارکیٹ میں درپیش مسائل بارے تفصیلات بتائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح طور پر تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے اس کے باوجود من مانے ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کیا رعایت کی جاسکتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن طور پر کوشش کرتی ہے کہ تاجروں کو تنگ نہ کیا جائے لیکن قیمتوں پر کنٹرول ہماری زمہ داری ہے تاجر اگر مقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق کام کریں تو کوئی ان کو تنگ نہیں کرے گا البتہ تاجروں کے جائز مطالبات کو پورا کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.