ڈومیلی 14سالہ نویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی،مقدمہ درج،ملزم گرفتار

0

 

 

  1. ڈومیلی 14سالہ نویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی،مقدمہ درج،ملزم شفیق گرفتار

ملزم زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتارہابعدمیں سوشل میڈیاپرواٸرل کردی،بچے کومارنےکی دھمکیاں بھی دی،والد کی مدعیت میں پولیس مقدمہ درج کرلیا

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کے علاقہ لس داخلی کھارکہ میں نویں جماعت کے طالب علم سے مبینہ زیادتی کاواقعہ رونماہوا۔جس میں ملزم نے متاثرہ لڑکے کو ورغلہ کرویران مقام پر لے جاکرمبینہ زیادتی کی،زیادتی کے وقت ویڈیوز بھی بناتارہابعد میں ملزم نے ویڈیو کو سوشل میڈیاپر واٸرل کردی۔ملزم شفیق نے ویڈیو بناکرکافی عرصہ بلیک میل بھی کرتارہا،تھانہ ڈومیلی پولیس والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاایس ایچ او تھانہ ڈومیلی انسپکٹر محمدافضل اور ٹیم نے فوری کارواٸی کرتےہوۓ ملزم شفیق کو گرفتارکرلیا۔،ایس ایچ او محمدافضل نے کہاپولیس نے کہاملزم کوسخت سے سخت سزا دلواٸی جاۓ گی،متاثرین کو انصاف دلواٸیں گے۔جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمودباجوہ نے کہا عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.