وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب وژن اور ایک دن، ایک گاؤں پروگرام کے تحت ٹنڈوئی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ

0

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب وژن اور ایک دن، ایک گاؤں پروگرام کے تحت ٹنڈوئی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ

سوہاوہ(اقبال خان): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن اور ایک دن، ایک گاؤں پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ثمینہ بشیر نے گاؤں ٹنڈوئی کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گھر گھر صفائی کی سرگرمیوں اور ستھرا پنجاب کے عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ثمینہ بشیر نے گاؤں میں جاری صفائی کی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور عملے کی جانب سے فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد صفائی کے مقررہ معیار پر عمل درآمد، گھر گھر صفائی کی مؤثر انجام دہی اور دیہی علاقوں میں صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات کی نگرانی کرنا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ایک دن، ایک گاؤں پروگرام کے ذریعے دیہات میں صفائی کی سرگرمیوں کی نگرانی اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لے کر صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.