مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حافظ عبد الحمید عامر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کے اجلاس میں اراکین شوریٰ نے بھر پور شرکت کی

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حافظ عبد الحمید عامر
مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کے اجلاس میں اراکین شوریٰ نے بھر پور شرکت ک۔
جہلم (محمد زاہد خورشید )مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کی شوریٰ کا اجلا س جامعہ علوم اثریہ جہلم میں زیر صدارت امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم حافظ عبد الحمید عامر منعقد ہوا۔جس میں ضلع بھر کی نمائندگی موجود تھی۔اس اجلاس میں مولانا عبد الرؤف نائب امیرمرکزیہ اسلام آباد اور چوہدری محمد یوسف سلفی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آبادسے خصوصی طور پرتشریف لائے۔رئیس الجامعہ حافظ عبد الحمید عامرنے تفصیلی خطاب فرمایا جس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی جملہ تعلیمی،تبلیغی،تنظیمی اور اصلاحی کوششوں کو سراہا۔جن میں ایک پر شکو ہ مرکزی سیکرٹریٹ کی تعمیر، ملک بھر کے تمام مساجد و مدارس کو ایک لڑی میں پرونے کا اہتمام اورقوم کی اصلاح کیلئے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا بھر پور استعمال،جن میں پیغام ٹی وی اردو،پشتواوربلوچی زبان میں دنیابھر میں ان کے پروگرام نشر (آن یئر) ہو رہے ہیں۔ہفت روزہ اہل حدیث کا پرنٹ میڈیا میں ایک مقام ہے۔علاوہ ازیں حضرت الامیر مرکزیہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر اورسابق وفاقی وزیر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ملکی سیاست میں بھر پور کردار کی وجہ سے جماعت کو ملک بھر میں ایک بلند مقا م ملا ہے۔مسئلہ ختم نبوت کا ہو یا تحفظ نامو س صحابہ و اہل بیت و امھات المؤمنین رضوان اللہ علیھم اجمعین ہوجماعت نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔اس کے علاوہ رئیس الجامعہ نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کی خدمات کو مختصراً بیان کیا جس میں جامعہ علوم اثریہ للبنین، جامعہ اثریہ للبنات،اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال،اثریہ فری ڈسپنسری(ملحق جامعہ)،سالانہ فری آئی کیمپ کے علاوہ ضلع بھر میں بے شمار مساجد کی تعمیر کے علاوہ ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر تبلیغی دروس و اصلاحی جلسے و کانفرنسز کرانے کا اہتمام کرنا، اس کے بعدرئیس الجامعہ نے ہفت روزہ اہل حدیث کی توسیع اشاعت کی طرف اراکین شوریٰ کی توجہ مبذول کروائی جس پر بہت سے احباب نے سالانہ خریداری کیلئے اپنے نام لکھوائے۔
اجلاس میں ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم حافظ احمد حقیق،سینئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ عبد الغفو رجہلمی،ناظم تحصیل جہلم مولانا سعد محمد مدنی،امیر مرکزیہ سوہاوہ مولانا قطب شاہ،ناظم مالیات سٹی جہلم سیٹھی محمد ارشد،ناظم تبلیغ مرکزیہ تحصیل جہلم مولانا عبد الحئی خطیب جنجیل(سنگھوئی)،حافظ ابو بکر شفیع خطیب مسجد السلومی کریم پورہ روڈ،امیر مرکزیہ کوٹلہ آئمہ عباد الرحمن، چوہدری احتشام الحق نمبردار، اہل حدیث یوتھ فورس ضلع جہلم کے رہنما عامر سلیم علوی،زاہد افضل مرزا،میاں محمود احمد(ڈھوک جمعہ)،ماسٹر حسن اختر کیانی رسیلہ خورد(ڈومیلی)اورچوہدری مظہر حسین موٹا جہانگیر وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اراکین شوریٰ نے شرکت کی۔آخر میں رئیس الجامعہ کی دعا سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔اجلاس کے بعد تمام شرکاء کی ضیافت کا اہتمام کیاگیاتھا۔