جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی پولیس افسران و اہلکاروں سے سرچ آپریشنز سے قبل بریفنگ کا انعقاد
ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے سرچ آپریشنز سے قبل پولیس افسران و اہلکاروں کو خصوصی بریفنگ دی،
بریفنگ کے دوران ڈی پی او جہلم نے افسران کو ہدایت کی کہ سرچ آپریشنز کو پیشہ ورانہ مہارت، باہمی رابطہ کاری اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات کے تحت مکمل کیا جائے،
سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے وقار اور بنیادی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے جبکہ مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈی پی او جہلم
تمام افسران بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی سامان کے استعمال کو یقینی بنائیں اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سرچ آپریشنز کو مؤثر بنایا جائے،ڈی پی او جہلم
ضلع جہلم میں قیامِ امن کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی, جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد اور متحرک ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری