جہلم پولیس کے 20 پولیس افسران کو اگلے عہدہ پر ترقی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی انویسٹیگشن جہلم محمد سرفراز رانجھا نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے
ترقی پانے والوں میں 20 ہیڈ کانسٹیبلان شامل ہیں جنہیں ان کے اگلے رینک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب کیا گیا ہے

جہلم (ملک فدا حسین اعوان )دفتر پولیس جہلم میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد،
جہلم پولیس کے 20 پولیس افسران کو اگلے عہدہ پر ترقی دے کر رینک لگا دیے گئے،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی انویسٹیگشن جہلم محمد سرفراز رانجھا نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی،
ترقی پانے والوں میں 20 ہیڈ کانسٹیبلان شامل ہیں جنہیں ان کے اگلے رینک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب کیا گیا ہے،
ترقی یاب ہونے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالحمید اختر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد محمود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمر فاروق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ثاقب علی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر گلزار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم اختر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اختشام منیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد مبشر رسول، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عقیل احمد بیگ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید ثاقب رضا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اجمل حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی رضا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد محمود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر امانت حسین غازی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یاسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جمیل احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق محمود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد محمود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عقیل حیدر شاہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد علی عادل شامل ہیں،
تمام ترقی یاب افسران نے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ایک ماہ بعد تمام ترقی پانے والے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ڈی پی او جہلم
دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سفر جاری و ساری رہے،
مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ