بلدیہ جہلم میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ،اے ڈی سی جی صباء سحر و فرحت کمال ضیاء ایڈوکیٹ ,سی او جہلم چوہدری مبارک کی شرکت

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )بلدیہ جہلم میں کرسمس کے حوالے سے تقریب ،کیک کاٹا گیا ،اے ڈی سے جی میڈم صباء سحر کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،سی او بلدیہ جہلم چوہدری مبارک،سیاسی و سماجی کارکن فرحت کمال ضیاء ایڈوکیٹ کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے حوالے سے بلدیہ جہلم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی جی میڈم صباء سحر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سیاسی و سماجی کارکن فرحت کمال ضیاء ایڈوکیٹ و سی او جہلم چوہدری مبارک کی تقریب میں شرکت ۔مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اس موقعہ پر کرسمس کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور سیاسی سماجی شخصیت فرحت ضیاء نے مسیحی برادری میں راشن تقسیم کیا ۔اس موقعہ پر میڈم صباء سحر نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی ہماری خوشی ہے ان کے تہوار کے حوالے سے پورے ملک کی طرح ضلع جہلم میں بھی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں اور ہمیں ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونا چاہیے ۔سیاسی سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء نے کہا کہ آج ان کی خوشی میں شریک ہو کر دلی خوشی ہوئی ۔