مسیحی ملازمین کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

کرسمس کے موقع پر راشن تقسیم کرنے کی تقریب زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ضلع کونسل ہال میں انعقاد

0

 

 

جہلم(ملک فدا حسین اعوان  ):۔ مسیحی ملازمین کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے کرسمس کے موقع پر راشن تقسیم کرنے کی تقریب زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی دفتر اور ملحقہ دفاتر میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو راشن اور تحائف دئیے گئے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ملازمین میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے ان کو کرسمس کی ایڈوانس مبارک بھی دی ۔ اس موقع پر سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے تقریب میں شرکت کی اور مسیحی ملازمین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.