کرسمس کے موقع پر تمام کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کرسچن کمیونٹی کی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں,ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

0

 

 

جہلم(اقبال خان  ):۔۔ کرسمس کے موقع پر تمام کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کرسچن کمیونٹی کی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں آج کے عظیم دن کرسچن کمیونٹی کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے یہ بات پریسبٹرین چرچ آف پاکستان اور اٹرنل چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کرسچن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے چرچ تقریبات میں پینچنے پر کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا شاندار استقبال کیا ۔ تقریبات کے آخر میں کرسمس کیک کاٹے گئےاس موقع پر کرسچن مذہبی رہنماوں اور سماجی شخصیات نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.