ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی تبلیغ اسلام سکول میں یومِ قائد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی
جہلم(اقبال خان ): قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت کسی تعارف یا خراج تحسین کی محتاج نہیں، ان کا ذکر ہمیشہ ان کی بے لوث جدوجہد، خدمت اور پاکستانی قوم پر ان کے احسانات کو یاد رکھنے کا ذریعہ رہا ہے۔ آج، قائداعظم کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ان کے فرمودات اور ارشادات کی روشنی میں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تبلیغ اسلام سکول میں یومِ قائد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے یومِ قائد کی مناسبت سے کیک کاٹا اور سکول انتظامیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سکول کے ایک ہونہار طالب علم کے تیار کردہ ایف-16 ماڈل کے ڈرون جہاز کا مشاہدہ کیا۔ طالب علم کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے باصلاحیت طلبا ہی ہمارے روشن مستقبل اور قائد کے خوابوں کے پاکستان کی حقیقی تصویر ہیں