بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر دیرنہ لیگی کارکن راجہ جاوید کیانی کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا گیا

0

 

 

سوہاوہ ( یاسر فہمید )بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر دیرنہ لیگی کارکن راجہ جاوید کیانی کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا گیا

 25 دسمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی ور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
اس سلسلہ میں لیگی کارکن راجہ جاوید کیانی کی رہائش گاہ پر سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بابائے قوم اور رہنما ن لیگ کے یوم پیدائش کے حوالے سے کیک کاٹا گیا
تقریب میں معززین علاقہ سمیت لیگی کارکنان نے شرکت کی جن میں عمر حمید ،اویس شاہد ، بشارت چوہدری ، نبیل فیاض ،چوہدری جاوید جیدی ،نوید بٹ ، رضوان بٹ اور عندلیب بٹ شامل ہیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید کیانی نے کہا کہ قائد اعظم نے اپنی جدو جہد سے ایک ازاد ملک پاکستان دیا جس کو میاں محمد نواز شریف ایسا پاکستان بنائیں گے جو پوری دنیا میں مثال بنے گا
انہوں نے کہا کہ میں میاں محمد نواز شریف کا سپاہی تھا ہوں اور رہوں گا میاں نواز شریف اور پاکستان کے لیے اپنی جان بھی حاضر ہے
راجہ جاوید کیانی نے تقریب میں شرکت پر مہمانوں ک شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.