ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا یوم ولادت حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ کے موقع پر دربار سخی شاہ بھور علاقہ تھانہ سول لائنز میں جاری جلوس کا وزٹ

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا یوم ولادت حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ کے موقع پر دربار سخی شاہ بھور علاقہ تھانہ سول لائنز میں جاری جلوس کا وزٹ ،

پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،

جلوس کے روٹ پرسیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،

ڈی ایس پی سٹی سرکل نے ڈی پی او جہلم کوجلوس کے ٹربل پوائنٹس اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی،

شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعدجلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے،

ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور لائسنس داران سے ملاقات کی اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بات چیت کی،

پولیس افسران و جوان یوم ولادت حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.