جامعہ علوم اثریہ کا 22واں سالانہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا
کیمپ میں ہزاروں لوگوں کا چیک اپ اور سینکڑوں مریضوں کا آپریشن ہوا

جہلم ( اقبال خان )جامعہ علوم اثریہ کا 22واں سالانہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔
کیمپ میں ہزاروں لوگوں کا چیک اپ اور سینکڑوں مریضوں کا آپریشن ہوا
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعہ علوم اثریہ کا22واں سالانہ فری آئی کیمپ بڑی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔
کیمپ میں ہزار وں لوگوں کا چیک اپ اور سینکڑوں مریضوں کا آپریشن ہوا۔آخری دن فالواَپ میں مریضوں کے آپریشن تسلی بخش قرار پائے،
ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامرنے جامعہ علوم اثریہ میں 22ویں سالانہ فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مزید انہوں نے کہا کہ جامعہ اثریہ کا سالانہ کیمپ پنجاب بھر میں معروف ہے اور جہلم کا گرد و نواح خاص طور پر اس سے بھرپور مستفید ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈاکٹرز حضرات اس میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔
الحمد للہ! کئی سالوں سے لوگوں کے فری آپریشن بڑی کامیابی کے ساتھ ہو رہے ہیں۔
مزید انہوں نے کہا کہ اسلام میں خدمت خلق کا ایک منظم ترین نظام پیش کیا ہے۔دنیا میں رائج مذاہب اور مختلف افکار میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
اخوت و مودت اور صلہ رحمی و ہمدردی سے متعلق بڑی وضاحت و صراحت کے ساتھ مسلمانوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
لوگ اس حوالے سے بڑی افراط و تفریط کا شکار ہیں، بعض کا خیال ہے کہ صرف حقوق اللہ پر زور دیا جائے، حقوق العباد میں وہ خاص توجہ نہیں دیتے،
راہ اعتدال اور قول حق یہ ہے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو ایک مستقل حیثیت دی جائے اور دونوں پر یکساں عمل در آمد سے ہی انسان دنیا کے سامنے اسلام کا صحیح نقشہ پیش کر سکتا ہے۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ اس کیمپ میں اساتذہ و طلبائے جامعہ اور جہلم کے عوام مریضوں اور مہمانوں کی بڑے منظم انداز سے خدمت کرتے ہیں۔
لوگوں کو بڑا واضح پیغام دیتے ہیں کہ تعلیم دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت ہمارا نصب العین ہے، اساتذہ اور طلبائے جامعہ اس کا بھرپور عملی مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔
اہل حدیث یوتھ فورس کے کارکنان اور دیگر احباب نے بڑی دل جمعی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو سر انجام دیتے ہیں۔
جہلم کے عوام بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ایک ہفتہ جاری رہنے کے بعد یہ سالانہ فری آئی کیمپ بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ الحمد للہ مکمل ہو گیا ہے۔