تمام شہریوں کا بلاامتیاز کام کرنا میری پروفیشنل ذمہ داری ہے .عرفان خالد

جائز کام بغیر کسی رکاوٹ ہو گا لیکن سفارش نہیں مانتا ۔تحصیلدار دینہ

0

دینہ (تحصیل رپورٹر)تمام شہریوں کا بلاامتیاز کام کرنا میری پروفیشنل ذمہ داری ہے .

گزشتہ روز عرفان خالد تحصیلدار دینہ نے میڈیا نماہندگان سے بات کرتے ہوہے کہا کہ محکمانہ ہدایات کے مطابق بلاتفریق تمام شہریوں کا کام کرنا میری اولین ترجیح ہے.

جاہز کام کسی رکاوٹ کے بغیر ہر حالت میں ہوگا جبکہ ایسا کام جس کی قانون اجازت نہیں دیتا میں بڑی سے بڑی سفارش بھی قبول نہیں کروں گا۔

بحیثیت تحصیلدار دینہ رائج الوقت قوانین پر عمل کرنا میری ذمہ داری ہے دفتری اوقات کار میں حسب الحکم ڈپٹی کمشنر جہلم یا پھر اسسٹنٹ کمشنر دینہ میں فیلڈ میں چلا جاوں تو رات تک اپنے دفتر بیٹھ کر دن کے تمام کام کو مکمل کرتا ہوں

رجسٹری کرواتے وقت شہریوں کو چاہیے کہ وہ تمام شراہط پوری کریں جس کی محکمے نے ہدایت کر رکھی ہے انشاءاللہ اب کوئی رکاوٹ نا ہوگی۔

میں اپنی پسند یا نا پسند کا مظاہرہ نہیں کرتا بلکہ قانون کے مطابق فراہض منصبی سر انجام دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

معزز شہریوں کو حق حاصل ہے کہ اگر وہ کسی مقام پر مجھ سے اختلاف کرتے ہیں تو اسسٹنٹ کمشنر دینہ یا پھر ڈی سی جہلم کے پاس جاکر اپنا مسلہ پیش کر سکتے ہیں ۔

میں بہرحال وہی کام کرتا ہوں جس کی قانون میں گنجاہش ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.