سرکاری محکمہ جات اور نمبرداروں کا کام شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسن احسن

0

 

 

 

جہلم(اقبال خان  ): ۔ سرکاری محکمہ جات اور نمبرداروں کا کام شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، نمبردار عوامی سطح پر شہریوں سے بہترین رابطہ کار کے فرائض سر انجام دے کر افسران اور شہریوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسن احسن نے تحصیل آفس جہلم میں منعقدہ نمبردار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ نمبردار کنونشن تحصیل آفس جہلم میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت اے ڈی سی آر جہلم نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس کنونشن کا مقصد نمبرداران اور محکمہ جات مین ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانا ہے تاکہ چھوٹے چھوٹے مسائل کے لئے شہریوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں ۔کنونشن میں آل پاکستان نمنردار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ارشد محمود جنرل سیکرٹری مہر تنویر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.