ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں پارکنگ کنٹریکٹر کو زائد کرایہ وصولی پر جرمانہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی کاروائی

اضافی پارکنگ فیس وصول کرنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

0

 

 

جہلم:(ملک فداحسین اعوان )  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں پارکنگ کنٹریکٹر کو زائد کرایہ وصولی پر جرمانہ
اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی کاروائی،
اضافی پارکنگ فیس وصول کرنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دورے کے دوران شہری نے شکایت کی کہ پارکنگ کنٹریکٹر سلمان شبیر اضافی فیس وصول کر رہا ہے۔ اس سنگین خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کنٹریکٹر کو 10,000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ایم ایس کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل بھی کنٹریکٹر کو زبانی وارننگ دی گئی تھی، مگر وہ باز نہ آیا۔ نوٹس میں سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ جرمانہ فوری جمع کروایا جائے ورنہ سی ڈی آر سے کاٹ لیا جائے گا۔
شہریوں نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ پارکنگ فیس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے یہ ایک واضح وارننگ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.