ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی،قلیل وقت میں 15سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

_“VIOLENCE AGAINST WOMEN & CHILDREN NEVER AGAIN”_
جہلم ( بیورو چیف )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی،قلیل وقت میں 15سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 02ملزمان گرفتار،
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حماد اور حارث کو گرفتار کر لیا،
ملزم حماد نے بچے کو ساتھ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم حارث نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گا،
عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو