بڑاگواہ میں لوڈر رکشہ اور موٹرساٸیکل میں تصادم،2لڑکےزخمی
اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122موقع پرپہنچ گٸی،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا،شناخت فرحان کیانی اور حارث کیانی سکنہ پنڈگل اندازاں سے ہوٸی
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)بڑاگواہ میں لوڈر رکشہ اور موٹرساٸیکل میں تصادم،2لڑکے زخمی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ پٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ اور موٹرساٸیکل کے درمیان تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں دولڑکے زخمی ہوگٸے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122موقع پر پہنچ گٸی،طبعی امداد کے بعد ایک لڑکے کو جہلم ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاجبکہ دوسرے لڑکے کو آرایچ سی ڈومیلی منتقل کردیاگیا،ایک لڑکے کی ٹانگ فکچر ہوگٸی،دونوں لڑکوں کی شناخت راجہ فرحان کیانی ولد چوہدری خان کیانی اور 15سالہ حارث کیانی ولد شعیب کیانی کے نام سے ہوٸی،جو پنڈگل اندازاں کے رہاٸشی تھے،