صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ملک رضوان احمد، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم چوہدری عبدالرحمن برگٹ اور ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم چوہدری ولید کی ڈی پی او آفس میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ساتھ ملاقات

جہلم ( اقبال خان )صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ملک رضوان احمد، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم چوہدری عبدالرحمن برگٹ اور ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم چوہدری ولید کی ڈی پی او آفس میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ساتھ ملاقات،
وکلاء کے وفد نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی سربراہی میں ضلع جہلم میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جہلم پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،
سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی، اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، صدر بار ایسوسی ایشن جہلم
امن و امان خراب کرنے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو