ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ڈسٹرکٹ کورٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس جہلم کا وزٹ،تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

0

 

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ڈسٹرکٹ کورٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس جہلم کا وزٹ،تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل بھی ہمراہ موجود تھے،

ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں،

ڈی پی او جہلم نے بخشی خانہ وزٹ کا بھی وزٹ کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ، انچارج گارد جوڈیشل کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی حفاظت کا خیال رکھا جائے اور ایس او پی کے مطابق بحفاظت طریقے سے عدالت میں پیش کیا جائے،

ضلع کچہری میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دیں،

کچہری کی عمارت میں داخل ہونے والے افراد کی ایس او پی کے مطابق چیکنگ کی جائے،
شہریوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں،

ضلع کچہری کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،

ڈسٹرکٹ کورٹس کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی کی جا رہی ہے،

ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کو مزید الرٹ کر دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.