جہلم شہر میں ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم(اقبال خان ): جہلم شہر میں ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے، شہر میں صفائی کے حوالے سے شہریوں کی توقعات کو پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے صفائی کے جو ٹارگٹ دیے گئے ہیں ان کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے صفائی کے حوالے سے شکایات کو مانیٹر کرنے کے لیے منظم طریقہ کار واضح کیا جائے اور ہیلپ لائن 1139 کو جلد از جلد متحرک کر کے شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو شہر میں جاری صفائی مہم اور زیرو ویسٹ ایکٹیوٹی پر بریفنگ دی۔