ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں

0

 

 

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار )صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ ایکشن لینا شروع کر دیا ہے مشاہدے میں ایا ہے کہ رمضان کے ایام میں قصابوں ۔۔پھل فروشوں۔۔۔ سبزی فروشوں نے خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچا دی ہے شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے نا صرف خود مختلف بازاروں کی وزٹ کی بلکہ تحصیلدار دینہ ۔۔چیف آفیسر بلدیہ دینہ۔ ۔۔سہیل اشرف ایم او ائی دینہ کو بھی ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے چنانچہ تمام افیسران نے مختلف جگہوں کی وزٹ کی اور ایسے دکاندار جو مہنگائی کرنے کے مرتکب پائے گئے ان کو جرمانہ کیا گیا صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کسی صورت میں بھی خاموش نہیں رہ سکتی ہمارے لیے ہر شہری قابل احترام ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہر حالت میں قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا ذرائع کے مطابق دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کر دی گئ شہر دینہ کے سیاسی سماجی زعماء دینہ نے صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ ۔۔۔تحصیلدار دینہ ۔۔محمد فیصل چیف افیسر بلدیہ دینہ۔ ۔۔محمد سہیل اشرف ایم او ائی بلدیہ دینہ کی کاوشوں کی تعریف کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ رمضان میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتی رہے گی انتظامیہ کے کیے گئے ایکشن سے عوام نے کسی حد تک سکھ کا سانس لیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.