ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ، دستیاب طبی سہولیات اور جاری اپگریڈیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ، دستیاب طبی سہولیات اور جاری اپگریڈیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مریضوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور علاج معالجے کے حوالے سے سہولیات میں مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ ہسپتال میں جاری اپگریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے، صفائی اور طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانےکی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے اپگریڈیشن کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی تاکہ عوام کو ہیلتھ کے حوالے سے سہولیات مہیا کی جا سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کے حوالے سے عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیع ہے ۔آپرگریڈیشن کام کی خود نگرانی کر رہا ہوں اور ضلع بھر کے سنٹر کی اپگریڈیشن کا معائینہ کر رہا ہوں تاکہ تمام منصوبے بروقت پایا تکمیل تک پہنچیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.