معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ ، ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس اور سابقہ ایم اے راجہ اویس خالد کا رمضان سہولت بازار سوہاوہ کا دورہ
سوہاوہ ۔ ( یاسر فہمید )معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ ، ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس اور سابقہ ایم اے راجہ اویس خالد کا رمضان سہولت بازار سوہاوہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ چوہدری افضال نے معاون خصوصی کو رمضان سہولت بازار کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔
معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سہولت بازار میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ رمضان المبارک میں گھی اور چینی کی قیمتیں کم ترین ریٹ پر دستیاب ہیں ہم یہ نہیں کہتے سو فیصد ریلیف فراہم کر دیا ہے مگر ماضی سے بہتر کر رہے ہیں۔ لاہور میں بیٹھ کر مانیٹرنگ کر سکتی ہوں، لیکن ہر ضلع میں جا کر حقائق حاصل کر رہے ہیں۔زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں پر صرف جرمانے نہیں پورا مہینہ دوکان سیل کریں۔ معاون خصوصی نے شہریوں سے ملاقات کی رمضان بازار میں سہولیات بارے دریافت کیا۔
معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے رمضان سہولت بازار کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرغی کی قیمتیں مارچ تک نیچے آجائیں گی معاون خصوصی نے بتایا کہ برڈ فلو کے باعث مرغی کی رسد کم ہوئی جس کے باعث مارکیٹ میں قیمتیں بڑھی ہیں جبکہ چینی اور گھی کی قیمتیں وفاقی ادارے مقرر کرتے ہیں صوبائی حکومت صرف مانیٹرنگ کر سکتی ہے حکومت نے رمضان بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو کی فراہمی کے لیے سٹالز لگائے ہیں جہاں سے شہریوں ارزاں نرخوں پر چینی دستیاب ہے
معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کیں