دینہ میں صفائی کے حوالے سے ایک جامع اور ہنگامی صفائی مہم کا آغاز کرد یا گیاایم۔ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر

0

 

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں صفائی کے حوالے سے ایک جامع اور ہنگامی صفائی مہم کا آغاز کرد یا گیاایم۔ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کر رہے ہیں، جبکہ تحصیل دینہ میں اس مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تحصیل منیجر محمد ولید اور اسسٹنٹ منیجر محمد محسن اپنی ٹیموں کے ساتھ متحرک ہیں۔ تفصیلات کہ مطابق تمام اہم شاہراہوں، بازاروں، گلیوں اور محلوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔
کچرا اٹھانے کے لیے اضافی گاڑیاں اور عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔نالوں کی صفائی، سڑکوں کی جھاڑو پھیلائی، اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری ہٹانے کا کام جاری ہے۔عوام میں صفائی کی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ مقامی آبادی بھی اس عمل میں حصہ لے۔اس کے علاوہ، صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔رانا ساجد صفدر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تحصیل دینہ کو ایک ماڈل تحصیل بنایا جائے گا جہاں صفائی اور ماحولیات کے معیار کو بلند رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.