سابق امیر جماعت اسلامی دینہ ڈاکٹر نذیر احمد حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ، نمازِ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک
جنازہ میں کثیر تعداد میں مذہبی ، سماجی ، سیاسی شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی
دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) سابق امیر جماعت اسلامی دینہ ڈاکٹر نذیر احمد حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ، نمازِ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک ، جنازہ میں کثیر تعداد میں مذہبی ، سماجی ، سیاسی شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق جماعتِ اسلامی ضلع جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری ، سابق امیر جماعتِ اسلامی تحصیل دینہ ، عمر فاروق اور محمد جنید کے والدِ محترم ڈاکٹر نذیر احمد 74 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث اپنے آبائی گاؤں میانہ کوٹھہ تحصیل دینہ میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم گزشتہ کافی برسوں سے ذیابیطس اور دل کے امراض میں مبتلا تھے ۔ گزشتہ روز ہونے والا دل کا دورہ اُن کے لئے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اُن کی نماز جنازہ مولانا حامد ربانی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں ضلعی امیر جماعت اسلامی جہلم ڈاکٹر قاسم محمود سمیت کثیر تعداد میں جہلم ، دینہ اور سوہاوہ کی مذہبی ، سیاسی ، سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔