معروف سیاسی و سماجی شخصیت اصغر شاہد کا تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا دورہ یاسر فہمید کو صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
معروف سیاسی و سماجی شخصیت اصغر شاہد کا تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا دورہ یاسر فہمید کو صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
سوہاوہ ( ملک وحید ) ناروے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما معروف سماجی شخصیت اصغر شاہد نے پاکستان آمد پر تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا دورہ کیا اور بیوروچیف بول نیوز یاسر فہمید کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
انہوں نے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے تمام منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیسے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا حقائق پر مبنی خبروں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مثبت کردار رہا ہے امید کرتا ہوں یہ روایت اب بھی برقرار رہے گی
اصغر شاہد نے عوامی مسائل کو بہتر اور انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور ہمیشہ مثبت صحافت کرنے کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
انہوں نے صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ یاسر فہمید کو سوہاوہ میں پریس کلب کی سرکاری بلڈنگ کے کے حصول کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے سوہاوہ کے صحافیوں کو باہمی اختلافات بھلا کر مثبت صحافت اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا
ملاقات میں سابق چیئرمین احسن وحید اور جنرل سیکرٹری ملک وحید بھی موجود تھے
صدر یاسر فہمید سینئر صحافی احسن وحید اور ملک وحید نے پریس کلب امد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر اصغر شاہد کا شکریہ ادا کیا