حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا اور اس کا اطلاق اگلے پندرہ روز تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں دو روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی بنیاد پر اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔