وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے نومنتخب عہدیداران آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی ملاقات

0

اسلام آباد

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے نومنتخب عہدیداران آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA) کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA) کے نومنتخب چیئرمین اسد شفیع کی قیادت میں وفد نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹیکسٹائل اور اپیرل انڈسٹری کو درپیش مسائل، برآمدات میں اضافے، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال اظہر کیانی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفد نے حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی اور وفاقی بجٹ میں برآمدات پر ٹیکسوں میں کمی سمیت دیگر اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں ایکسپورٹ فنانس اسکیم (EFS) اور طویل المدتی ایکسپورٹ فنانسنگ سہولت (LTEGFF) کے تحت برآمد کنندگان کو مالی سہولیات کی فراہمی اور ان تک آسان رسائی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیکسٹائل برانڈز کو عالمی منڈیوں میں متعارف کروانے، ویلیو ایڈیشن بڑھانے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ملکی برآمدات اور معاشی سرگرمیوں میں اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس کی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مزید مستحکم اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.