ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالےسے ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالےسے ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد،
میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز دفتر پولیس جہلم نے شرکت کی
میٹنگ میں ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے دوران انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کیے،
ماہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں فول پروف انتظامات کیے جانے کی ہدایت،
جلوس اور مجالس میں شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے، جلوس کے آغاز سے پہلے سویپنگ اور سرچنگ عمل میں لائی جائے ،
ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،
پولیس افسران و اہلکاروں کو پوری مستعدی سے موثر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت،
جہلم شہر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم
محرم الحرام میں ہمہ وقت مربوط و موثر سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس شہریوں کے تحفط اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو