ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر قیادت بہترین انوسٹیگیشن ٹیم قتل کے مقدمہ۔میں سزائے موت کا فیصلہ
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )معزز عدالت نے زیادتی کر کے قتل کرنے کے مقدمہ 153/22 بجرم376 /302تھانہ جلالپور شریف کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم یاسر محمود نے سال 2022 میں زیادتی کر کے قتل کرنے کےجرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے مجرم یاسر محمود کو سزائے موت اور 02 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان