صوبائی وزیر صہیب برتھ کا آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ
جہلم ( اقبال خان )صوبائی وزیر صہیب برتھ کا آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ،
ڈی پی او جہلم نے صوبائی وزیر کو جلوس کے روٹ کے متعلق بریفننگ دی،
صوبائی وزیر اور آر پی او راولپنڈی ریجن نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں،
محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریزرو اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے،
روٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکینرز کا استعمال لازمی بنایا جائے گا،شرکا کو میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل کیا جائے گا،
روٹ کے راستہ میں بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں،
جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،آر پی او راولپنڈی ریجن
جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر صہیب برتھ