صوبائی وزیر صہیب برتھ کا آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ سیف سٹی جہلم اور کنٹرول روم ڈی سی آفس کا وزٹ کا وزٹ
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )صوبائی وزیر صہیب برتھ کا آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ سیف سٹی جہلم اور کنٹرول روم ڈی سی آفس کا وزٹ کا وزٹ،
صوبائی وزیر صہیب برتھ نے محرم الحرام کے حوالے سے سمارٹ سیف سٹی جہلم اور ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ اور جدید سہولیات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی،
محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کے دوران سیف سٹی کیمروں اور کنٹرول روم کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،
سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے خواب ،محفوظ پنجاب کی طرف ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے، صوبائی وزیر صہیب برتھ
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ سے شہریوں کو پہلے سے آسان سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں کو جدید سہولیات صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر صہیب برتھ