محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ جنوب مشرقی و زیریں سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔
نیو کراچی ایوب گوٹھ میں بجلی کی بندش پراحتجاج، مرکزی شاہراہ بند
دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، بولان، ژوب، قلات، مستونگ، خضدار، آواران، خاران اور لسبیلہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں 6 سے 10 جولائی تک بارش،آندھی اورسیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 6 تا 10 جولائی اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، اوکاڑہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
دیر، سوات، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور صوابی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ، ایبٹ آباد، بنوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر اور شگر میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔6 تا 10جولائی کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، حویلی اور باغ میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
6 تا 10 جولائی سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ اور نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے،6 تا 10 جولائی بارشوں سے اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔
شہریوں کو الرٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارش کمزور تعمیرات، کچی دیواروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 7جولائی سے شمالی اور وسطی پنجاب کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، دریائے سندھ، جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کاامکان ہے، راوی، ستلج اوردریائے کابل میں بھی 7جولائی سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کاامکان ہے۔
مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے۔