سیاحوں کی سہولت، تحفظ اور رہنمائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، خصوصاً موسمِ سرما اور برفباری کے دوران تمام ادارے الرٹ رہیں۔کمشنر راولپنڈی عامر خٹک

0

مری
کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے مری میں جاری انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیاحوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے سہولت سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات، انتظامات اور عوامی خدمات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران افسران کو سیاحوں کو فراہم کی جانے والی رہنمائی، ہنگامی سہولیات، معلوماتی ڈیسک، شکایات کے ازالے اور دیگر انتظامی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ سیاحوں کی سہولت، تحفظ اور رہنمائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، خصوصاً موسمِ سرما اور برفباری کے دوران تمام ادارے الرٹ رہیں۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ مری آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام محکمے باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سہولت سنٹر یا متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.