ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجہلم انجینئر سعید احمد کا ریسکیو اسٹیشن دینہ اور سوہاوہ کا دورہ

0

 

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجہلم انجینئر سعید احمد کا ریسکیو اسٹیشن دینہ اور سوہاوہ کا دورہ

محرم الحرام کے سلسلے میں تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس میں بہترین سروس فراہم کرنے کی ہدایات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز (پنجاب) ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اسٹیشن دینہ اور سوہاوہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے سلسلے میں تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو پوسٹس کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے تحصیل انچارچز کو ہدیات جاری کیں کہ محرم الحرام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں ریسکیورز بہترین خدمات فراہم کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.