دینہ ( شازیب بٹ )مون سون کا موسم بجلی کی ننگی لٹکتی تاریں شہری کی واپڈا کے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ
بخدمت جناب ایس ڈی او صاحب تحصیل دینہ
جناب عالی گزارش ہے کہ من مظہر نبیل احمد ولد خالد محمود سکنہ ڈاکخانہ لدھڑ نکو در تحصیل دینہ ضلع جہلم کا رہائشی ہوں اور حلفاً بیان کرتا ہوں کہ یہ کہ من مظہر کی ذاتی گھر جو کہ واقع لو ہار ہاں گاوں میں موجود ہے یہ کہ من مظہر نے آج سے 2 سال پہلے اپنے گھر میں بجلی کا میٹ لگوایا تھا تو اس وقت ہمارے گھر کے آس پاس کوئی گھر موجود نہ تھا یہ کہ ان دنوں ہمارے گھر کے آس پاس کافی آبادی بڑھ گئی ہے اور یہ کہ جو ہمارے گھر کے آس پاس نئے گھر بنے ہیں ان کی بیلی کی تاریں ہمارے گھر کے آگے سے گزرتی ہیں جو کہ اس وقت ہمارے گیٹ کے سامنے پڑی ہوئی ہیں یہ کہ ان میں کچھ تاریں ہیں جونگی ہیں کل کو ان تاروں کی وجہ سے ہمیں نقصان بھی پہنچ سکتا ہے تقریباً 8 سے 10 گھروں کی تاریں بلکل ہمارے گیٹ کے سامنے پڑی ہوئی ہیں آپ جناب سے گزارش ہے کہ جن جن گھروں کی تاریں ہمارے گھر کے سامنے پڑی ہوئی ہیں ان سب کو کہا جائے اپنی اپنی تاریں یہاں سے اٹھا کر اپنے گھروں کے سامنے لے جائیں تا کہ ہمیں گھر میں آنے جانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
العارض۔نبیل احمد ولد خالد محمود
سکنہ ڈاکخانہ لدھڑ نکو در تحصیل دینہ۔
03434434154