جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا وزٹ،
وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ،ایس ڈی پی او صدر سرکل،ایس ڈی پی او سٹی سرکل،ڈی ایس او اور ایس ایچ اوز تھانہ سٹی اور سول لائنز بھی ہمراہ موجود،
ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،
جلوس کے روٹ پرسیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،
ڈی ایس پی سٹی سرکل نے ڈی پی او جہلم کوجلوس کے ٹربل پوائنٹس اور دیگرسیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی،
ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور لائسنس داران سے ملاقات کی اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرامد کو یقینی بنانے پر بات چیت کی،
شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا دہی ہے،
پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو