ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ڈھوک بابو اعظم بیعت العباس پر اختتام پذیر

0

 

 

جہلم (ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ڈھوک بابو اعظم بیعت العباس پر اختتام پذیر،

جہلم پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،

1100 سے زائد سیکورٹی افسران و اہلکاروں اورٹریفک افسران و اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیئے،

ڈی پی او جہلم اور سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے،

جلوس کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے،

جلوس میں آنے والے شرکاء کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی،

جلوس کی سیکورٹی کیلئے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے تھے،

جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروۓ کار لا رہی ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.