ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی جہلم پولیس کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی جہلم پولیس کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

ضلع بھر کے کانسٹیبلان،لیڈی کانسٹیبلان، ہیڈ کانسٹیبلان ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، کو CCIII, سب انسپکٹرز ،انسپکٹرز صاحبان کے لیے CC II اور ڈی ایس پی صاحبان کے لیے اپریسیشن لیٹرز جاری کرنے کا علان،

اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم

محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی ضلع پولیس نے انتہائی مؤثر، منظم اور پیشہ ورانہ ڈیوٹی انجام دی،ڈی پی او جہلم

ضلع جہلم میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پُرامن ماحول میں بخوبی اور مکمل طور پر منعقد ہوئیں،

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، پولیس فورس کی دن رات کی محنت، ضلعی انتظامیہ، علمائے کرام، منتظمین اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے امن و امان کی فضاء قائم رہی،

جہلم پولیس کی جانب سے تمام شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے امن، رواداری اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کیا، ڈی پی او جہلم

پولیس فورس کو شاباش پیش کی جاتی ہے کہ انہوں نے فرض شناسی، بہادری اور خلوصِ نیت سے محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض انجام دیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.