ریسکیو 1122 جہلم نے یوم عاشورہ کے موقع پر 1157 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 04 افراد کو ہسپتال منتقل کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122جہلم نے محرم الحرام میں تمام حساس، بڑی مجالس اور جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد
ریسکیو 1122 جہلم نے یوم عاشورہ کے موقع پر 1157 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 04 افراد کو ہسپتال منتقل کیا ۔*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد
جہلم ()ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ یومِ عاشور پر ریسکیو1122جہلم ضلع بھر کی تمام امام بارگاہوں، تمام حساس اور بڑی مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 18ایمبولینسیز، 19 موٹر بائیک ،5 فائر وہیکلز تعینات کی گئیں تھیں۔ اور اس دوران تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ تھیں۔
محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کی امام بارگاہوں، امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، قلعہ روہتاس، شیخو پورہ،چک عبد الخالق، امام بارگاہ سرخ ڈہن سوہاوہ ، پنڈدادنخان، کھیوڑا اور دیگر میں ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کیا گیا۔
اس کے علاوہ پرائیویٹ و مختلف رفاعی اداروں کی 20 ایمبولینسز بھی یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود رہیں۔جن میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی، عبدالرزاق ویلفئیر ٹرسٹ، البلال ایمبولینس سروس، میاں محمد بخش ٹرسٹ،معظم شہید ہاسپٹل اور دیگر شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.