محرم الحرام بلخصوص روز عاشورا پہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سیدامیراحمدشاہ انچارج افواج حسینی ,سید اسد شاہ

0

 

 

دینہ (اقبال خان )محرم الحرام بلخصوص روز عاشورا پہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سیدامیراحمدشاہ انچارج افواج حسینی ,سید اسد شاہ صدر خدام حسینی امام بارہ احسینے بنگلہ اسد آباد
عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کے غم میں منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ نے مثالی کردار ادا کیا جس کے لئے ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں: تحصیل انتظامیہ
ستھرا پنجاب پروگرام،پولیس فورس اور اسپیشل برانچ
محکمہ صحت،ریسکیو 1122، پنجاب پولیس سیول ڈیفنس اور محکمہ واپڈا کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں جن کے اہلکاروں نے دن رات کو بالائے طاق رکھ کر اپنی ڈیوٹیز سرانجام دیں۔مجالس اور جلوس دونوں کی بہترین انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہوں، اور مجالس کے مقامات پر صفائی، کوڑا کرکٹ کی فوری تلفی، اور بروقت ردعمل پر ستھرا پنجاب کی ٹیم داد کی مستحق ہے۔
ہم ان تمام اداروں، ان کے افسران اور ذمہ دار اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنا فرض خلوص نیت سے نبھایا اور محرم الحرام کے تقدس کو برقرار رکھا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کو ایک خواتین اے سی ہو کر دن رات ایک کر کے محرم کے دس ایام میں عوام میں موجود رہی امکے عزمت کا سلام آخر میں میری طرف سے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ سب نے اہلِ بیتؑ کے غم میں شریک عزاداروں کی خدمت میں جو جذبہ دکھایا، وہ لائقِ تحسین ہے۔
جزاکم اللہ خیراً

Leave A Reply

Your email address will not be published.