جہلم ۔ منگلا ڈیم میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے کسی قسم کے بڑے سیلابی ریلے کا کوئی امکان نہیں ضلعی انتظامیہ جہلم

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )جہلم ۔ منگلا ڈیم میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے کسی قسم کے بڑے سیلابی ریلے کا کوئی امکان نہیں ضلعی انتظامیہ جہلم تفصیلات کے مطابق موجودہ موسم برسات کے دوران شدید ترین بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ جہلم نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے باوجود منگلا ڈیم میں پانی کے کسی بڑے ریلے کی آمد کا کوئی خدشہ نہیں۔ ڈیم کی موجودہ صورتحال کے مطابق اس وقت 1186 فٹ پانی ڈیم میں موجود ہے جبکہ ڈیم میں 1242 فٹ پانی سٹور کرنے کی گنجائش ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کی افواہوں پر ہرگز یقین نہ کرے ضلع انتظامیہ موسمی صورتحال اور ڈیم کی موجودہ کنڈیشن پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے ۔