وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کا ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو ,ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کا ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو ,ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے مون سون بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا،

ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا، متاثرہ عوام سے ملاقات کی، اور موقع پر موجود امدادی ٹیموں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا،

ڈی پی او طارق عزیز سندھو اور ممبر قومی اسمبلی نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ کسی بھی متاثرہ فرد کو بروقت امداد فراہم کی جائے،

محفوظ انخلاء کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے، اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ڈی پی او جہلم

وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے نقصان کے ازالے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.