دوسرے دن کا ریسکیو آپریشن جاری جہلم دوسرے دن کے ریسکیو آپریشن میں اب تک 27 لوگوں کو رسول نگر جہلم سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے
جہلم ( اقبال خان )دوسرے دن کا ریسکیو آپریشن جاریج ہلم دوسرے دن کے ریسکیو آپریشن میں اب تک 27 لوگوں کو رسول نگر جہلم سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نالہ گہاں میں سیلابی صوررتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122کی ٹیم کا آپریشن دوسرے روز میں داخل ہو چکا ہے ۔گزشتہ روز 400 سے زائد افراد کو ریسکیو کرنے کے بعد آج صبح سے دوبارہ ریسکیو نے آپریشن کا آغاز کیا اور 27افراد کو ریسکیو کیا ۔ریسکیو 1122کے نوجوانوں نے اپنی زندگی پر کھیل کر انسانی جانیں بچانے میں مصروف عمل ہیں ۔ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائیوں اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی نگرانی میں ہونے والے کامیان ریسکیو آپریشن پر عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔